اسلام آباد(آن لائن)وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ عمران خان ہٹلر کا شاگرد ہے جو اداروں پر حملے کرکے اپنے مقدمات ختم کروانا چاہتا ہے اگر دامن صاف ہے تو فارن فنڈنگ کیس میں رسیدیں دکھاو¿،امید ہے ہمارے ادارے کسی سے بلیک میل نہیں ہونگے ،توشہ خانہ کیس میں بھی عمران خان منہ چھپاتا پھر رہا ہے، نارووال سپورٹس سٹی ریفرنس میں دوبارہ عدالت پیش ہوا ہوں ،عمران خان کی حکومت نے ملک کی ترقی عوام کی فلاح کےلیے ایک بھی قدم نہیں اٹھایا،عمران نیازی نے پونے چار سال پاکستان کے مضبوط ترین وزیراعظم کے طور پر کام کیا ۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے گزشتہ روز احتساب عدالت اسلام آباد میں پیشی کے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔انھوں نے کہا تمام ادارے انکی پشت پر کھڑے تھے عمران خان نے میڈیا کا گلا گھونٹ کر خاموش کروا دیا تھا اپوزیشن کو پکڑ کر جیلوں میں ڈلوا دیا تھایہ کسی ڈکٹیٹرنے بھی نہیںو کام عمران خان نے کیا۔