فارن فنڈنگ کیس میں عمران خان رنگے ہاتھوں پکڑے گئے‘شازیہ مری

230

کراچی (نمائندہ جسارت) وفاقی وزیر تخفیف غربت اور سماجی تحفظ اور پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات شازیہ عطا مری نے کہا ہے کہ عمران خان کو علم ہے کہ ان کی چوری کے ثبوت الیکشن کمیشن کے ریکارڈ پر ہیں، پی ٹی آئی ممنوع فارن فنڈنگ کیس میں عمران خان رنگے ہاتھوں پکڑے گئے ہیں اور عمران خان اپنی ڈوبتی سیاست کو دیکھ کر اداروں کو بلیک
میل کر رہے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک بیان میں کیا۔شایہ مری نے کہا کہ الیکشن کمیشن کا آئین پر ثابت قدم رہنا قابل ستائش ہے جبکہ عمران خان کی پالیسیوں سے عوام تشویشناک صورتحال سے دوچارہیں،آئی ایم ایف کی سخت شرائط میں ملک کو پھنسانے والا عمران نیازی آج غلامی کا راگ الاپ رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان کا سب سے بڑا جرم ایک نسل کو گمراہ کرنا ہے اور مورخ لکھے گا کہ ایک شخص تبدیلی کے نام پر تباہی لایا تھا جس نے ملک کو تباہ کیا۔