رمضان ہاکی چمپئنز لیگ،یوتھ ہاکی بلو ، حنیف خان الیون فائنل میں

230
کے ایچ اے ،رمضان ہاکی چمپئنز لیگ کے موقع پر کھلاڑیوں کا میچ سے قبل آفیشلز کے ساتھ گروپ فوٹو

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) کے ایچ اے اسپورٹس کمپلیکس گلشن اقبال میں کراچی ہاکی ایسوسی ایشن کے زیر انتظام رمضان فیسٹول ہاکی چمپئنز لیگ کا پہلا سمی فائنل یوتھ ہاکی کلب بلو اور یوتھ ایچ سی اورنج کے درمیان کھیلا گیا۔ فائنل میں رسائی کے لئے دونوں ٹیموں نے میچ کے آغاز سے ہی جارحانہ کھیل پیش کیا۔ پہلے ہاف کے اختتام پر یوتھ بلو کو 1-2 سے برتری حاصل تھی۔ دوسرے ہاف میں یوتھ بلو نے میچ جیتنے کے لیے اٹیکنگ کھیل کا مظاہرہ کیا جس کے باعث بلو نے 4-7 سے فائنل میں رسائی حاصل کرلی، دوسرے سمی فائنل میں ایونٹ کی فیورٹ ٹیم حنیف خان الیون نے کورنگی ٹائیگرز کو 8 کے مقابلے میں 13 گول سے شکست دیکر فائنل کا ٹکٹ حاصل کرلیا، میچ کا پہلا ہاف دلچسپ اور سنسنی خیز رہا دونوں ٹیموں نے ایک دوسرے پر سبقت حاصل کرنے کی بھر پور کوشش کی تاہم پہلے ہاف کے اختتام پر حنیف خان الیون کو 2-3 سے برتری حاصل تھی، دوسرے ہاف میں کورنگی ٹائیگرز ایچ سی کھیل پر گرفت برقرار نہ رکھ سکی، تجربہ کار کھلاڑیوں پر مشتمل حنیف خان الیون نے کھیل کے تمام شعبوں میں اپنا کنٹرول حاصل کرکے 8-13 سے کامیابی اپنے نام کرلی۔