بیجنگ(انٹرنیشنل ڈیسک) چینی دارالحکومت میں لاک ڈاؤن کے خطرات منڈلان لگے اور کورونا ٹیسٹ کے لیے شہریوں کی لمبی قطاریںلگ گئیں۔ خبررساں اداروں کے مطابق چین کے بڑے شہر شنگھائی میں پہلے سے شہری سخت ترین لاک ڈاؤن سے گزر رہے ہیں۔ اب بیجنگ میں ویسے ہی حالات پیدا ہونے کا خدشہ ہے اور شہریوں نے بنیادی ضرورت کی اشیا خریدنے کے لیے دکانوں پر دھاوا بول دیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ اگر حالات بے قابو ہوئے تو شنگھائی کی طرح بیجنگ بھی بند کردیا جائے گا۔