سیہون دھماکا کیس: ملزمان کی سزا کیخلاف اپیل پر فیصلہ محفوظ

123

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائیکورٹ نے سیہون شریف بم دھماکا کیس میں سزا کے خلاف 2 ملزمان نادر علی اور فرقان کی سزا کے خلاف اپیل پر فریقین کے وکلا کے دلائل مکمل ہونے پر اپیلوں پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔ سرکاری وکیل کا کہنا تھا کہ سیہون واقعے میں 70 سے زائد افراد شہید اور 120 سے زائد زخمی ہوئے تھے، ملزمان کے خلاف شواہد موجود ہیں، جرم ثابت ہونے پر ٹرائل کورٹ نے دونوں ملزمان کو 2020ء میں سزائے موت سنائی تھی۔ پولیس کا کہنا تھا کہ ملزمان پر بم دھماکے میں سہولت کاری کا الزام تھا، دونوں ملزمان کا تعلق کالعدم تنظیم آئی ایس آئی ایس سے ہے۔