سابق ڈی جی ایف آئی اے بشیر میمن بے قصور قرار

251

لاہور (نمائندہ جسارت) لاہور کی سیشن کورٹ نے وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے سابق ڈی جی بشیر میمن کو بے قصور قرار دے دیا۔ منگل کو ایڈیشنل سیشن جج کی عدالت میں ایف آئی اے نے موقف پیش کیا کہ تفتیش میں بشیر میمن بے گناہ ثابت ہوئے ہیں۔ ایف آئی اے کا موقف تھا کہ بشیر میمن کسی مقدمے میں مطلوب نہیں۔ بشیر میمن نے عبوری ضمانت عدالت سے واپس لے لی۔