کراچی(اسٹاف رپورٹر)کراچی میں پسند کی شادی کرنے والی دادو کی لڑکی کی گمشدگی پر عدالت نے سندھ پولیس پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ لڑکی کو ہر صورت تلاش کرکے عدالت میں پیش کرو ورنہ آئی جی سندھ کو طلب کریں گے، ایس ایس پی دادو لڑکی کو خود تلاش کرکے پیش کرے، وکیل کاکہناتھا کہ مہیڑ سے تعلق رکھنے والی لڑکی نصرت کھوسو نے سندھ ہائیکورٹ میں خود پیش ہوکر بیان دیا تھا اسے اغوا نہیں کیا گیا۔