توشہ خان سمیت پوری سابق کابینہ پکڑی جائے گی، مریم نواز 

378

 لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن)کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے سابق وزیراعظم عمران خان کو توشہ خان کے نام سے مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ بقول توشہ خان کے 60 فیصد کابینہ ضمانت پر ہے تو کان کھول کہ سن لو، بہت جلد تم سمیت تمہاری پوری سابق کابینہ پکڑی جائے گی اور ان کو ضمانتیں بھی نہیں ملنیں۔

منگل کو اپنی ٹوئٹ میں مریم نواز کا کہنا تھاکہ بقول توشہ خان کے 60 فیصد کابینہ ضمانت پر ہے تو کان کھول کہ سن لو، بہت جلد تم سمیت تمہاری پوری سابق کابینہ پکڑی جائے گی اور ان کو ضمانتیں بھی نہیں ملنیں۔ ان کا کہنا تھاکہ ہمیں تو جھوٹے مقدمات اور انتقام میں پکڑا تھا، تمہارے مقدمات بڑے جرائم اور نا قابلِ تردید شواہد پر ہوں گے۔