لاہور: امیر جماعت اسلامی لاہور میاں ذکر اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ قادیانی اسلام اور آئین پاکستان کے کھلے دشمن ہیں۔ قادیانیوں کو پاکستان کے آئین و قانون کا پابند کیا جائے۔ قادیانی خود کو مسلمان ظاہرکرکے آئین پاکستان سے غداری اور مسلمانوں کو دھوکہ دے رہے ہیں جو ناقابل برداشت ہے۔ مسلمان اپنے پیغمبر،نبی مہربان ﷺ کی شان اقدس میں کسی قسم کی گستاخی، آپ ﷺ کے بعد کسی انسان کو نبی کا دعویدار ہونے ، اس جھوٹ نبی کے دعویدار کو ماننے اور خود کو مسلمان بولنے والے کو ہرگز برداشت نہیں کر سکتے۔
ناموس رسولﷺ کے تحفظ کیلئے مسلمان ہر بڑی قربانی دینے کو تیارہیں اور ملک بھر میں قادیانیوں کی سازشوں باخبر رہنا ہر مسلمان پر فرض اور قرض ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے”یوم امتناع قادیانیت ایکٹ” کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ میاں ذکر اللہ مجاہد نے مزید کہا کہ قادیانیوں نے ہمیشہ اسلام اور پاکستان کے خلاف سازش کی ہے یہاں تک کہ 1953 میں قادیانیوں نے پاکستان ٹکڑے ٹکرے کرنے کی کوشش کی اور آج تک کر رہے ہیں۔
انہی مزموم عزائم اور مقاصد کی وجہ سے 1974 میں پاکستان کی تمام مذہبی اور سیاسی جماعتوں نے مل کر اس طبقے کے خلاف تحریک چلائی اور آخر کار سات ستمبر 1974 کو پاکستان کی پارلیمنٹ نے ایک متفقہ قرارداد کے ذریعے قادیانیوں کو دائرہ اسلام سے خارج کرکے غیر مسلم قرار دے دیا۔امیر لاہور نے کہا کہ بدقسمتی سے ملک کی منتخب پارلیمنٹ کی طرف سے بھاری اکثریت کے ساتھ منظور کردہ قانون پر عمل درآمد نہ ہونا لوکل گورنمنٹ، سیکورٹی ادارے اور انتظامیہ کی نااہلی اور بدترین غفلت کا نتیجہ ہے۔
قادیانیوں کی خلاف اسلام سرگرمیوں کے ارتکاب پر تعزیرات پاکستان میں دفعہ بھی موجود ہواور اس پر عمل درآمد نہ ہو یہ آئین پاکستان اور عدالت عظمی کی کھلی توہین ہے۔ میاں ذکر اللہ مجاہد نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ قادیانیوں کو آئین و قانون کے احترام کا پابند کیا جائے۔ ان کو اسلامی شعائر اور اسلامی علامات استعمال سیروکا جائے، اعلیٰ عدالتوں کے فیصلوں پر مکمل عمل درآمد کیا جائے اورجب تک قادیانی خود کو اقلیت نہیں مان لیتے اس وقت تک ملک کے اساس اداروں اور دیگر اداروں کی بڑی پوسٹوں پر ان کی تعیناتی پابندی عائد کی جائے ۔