راولپنڈی: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اورسابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ پاکستان میں اگلا مہینہ عید کے بعد ہنگامہ خیز ہو گا۔ پیٹرول اور بجلی پر آئی ایم ایف کے دبائو پر سبسڈی ختم کرنے سے حکومت اپنے سیاسی قبرکھودے گی۔
ان خیالات کااظہار شیخ رشید احمد نے منگل کے روز ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں کیا۔ شیخ رشید نے کہاکہ عمران خان روس سے 30فیصد سستی گیس ، پیٹرول اور گندم لینے جارہا تھا۔
#امپورٹڈ_حکومت_نامنظور pic.twitter.com/Ro6H2MSngC
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) April 26, 2022
انہو ں نے کہا کہ اس اقدام سے ملک میں عوام کو بڑا ریلیف ملتا اور مہنگائی میں کمی آتی۔ انہوںنے کہا کہ سامراجی سازش کےعوام کو سستی گیس، پیٹرول اور گندم سے محروم کردیا گیا، پیٹرول پر سبسڈی ختم کرنے سے حکومت مخالف تحریک کو زبردست ایندھن فراہم ہو گا جو حکومت کو جلد ختم کردے گی۔ مئی کا مہینہ سیاست میں ہنگامہ خیز مہینہ ہو گا۔
استعفے لئے بھی جاسکتے ہیں اور دیئے بھی جاسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے مسائل کا واحد حل الیکشن رہ گیا جسے جتنی جلدی مکمل کر لیا جائے اتنا ہی ملک کے لئے بہتر ہو گا۔