عمران خان نے ملکی معیشت کا چار سالوں میں بیڑہ غرق کیا ، احسن اقبال

233

اسلام آباد: وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ عمران خان ہٹلر کا شاگردہ جو اداروں پر حملے کرکے اپنے مقدمات کروانا چاہتا ہے اگر دامن صاف ہے تو فارن فنڈنگ کیس میں رسیدیں دکھاؤامید ہے ہمارے ادارے کسی سے بلیک میل نہیں ہونگے توشہ خانہ کیس میں بھی عمران خان منہ چھپاتا پھر رہا ہے نارووال سپورٹس سٹی ریفرنس میں دوبارہ عدالت پیش ہوا ہوں۔

عمران خان کی حکومت  نے ملک کی ترقی عوام کی فلاح کیلئے ایک بھی قدم نہیں اٹھایاعمران نیازی نے پونے چار سال پاکستان کے مضبوط ترین وزیراعظم کے طور پر کام کیا ان خیالات کا اظہار انھوں نے گزشتہ روز احتساب عدالت اسلام آباد میں پیشی کے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انھوں نے کہا تمام ادارے انکی پشت پر کھڑے تھے عمران خان نے میڈیا کا گلا گھونٹ کر خاموش کروا دیا تھا۔

اپوزیشن کو پکڑ کر جیلوں میں ڈلوا دیا تھایہ کسی ڈکٹیٹرنے بھی نہیں جو کام عمران خان نے کیا عمران خان نے اقوام عالم کیساتھ پاکستان کے تعلقات بگاڑے فارن فنڈنگ کے ذریعے عمران نیازی کو برسر اقتدار لایا گیاعمران خان نے ملکی معیشت کا چار سالوں میں بیڑہ غرق کیا انہیں شرم آنی چاہئے جو چار دنوں میں ہی حساب مانگ رہے ہیں انھوں نے یہ بھی کہا کہ عمران خان کی نالائقی کو پاکستان اسپیڈز سے بدلے گے عمران نیازی کوشش کر رہا ہے کہ انکے کرپشن پر سوال نہ کئے جائیالیکشن کمیشن پر دھاوا بولنا بلیک میلنگ ہیعمران خان ہٹلر کا شاگرد ہے۔

عمران خان اداروں پر حملے کرکے اپنے مقدمات کروانا چاہتا ہیاگر دامن صاف ہے تو فارن فنڈنگ کیس میں رسیدیں دکھائو توشہ خانہ کیس میں بھی عمران خان منہ چھپاتا پھر رہا  ہے ۔