ہیفے:چین کی الیکٹرک کاریں بنانے والی کمپنی این آئی اوکی ملک کے مشرقی صوبے آنہوئی کے صدرمقام ہیفے میں واقع پیداواری لائن سے گزشتہ روز2لاکھ ویں گاڑی تیار ہوکر باہر آگئی۔ این آئی او نے اپریل 2021 میں ایک لاکھ گاڑیاں تیار کرنے کا سنگ میل تین سال بعد حاصل کیا تھا،جبکہ کمپنی نے دوسری ایک لاکھ سمارٹ الیکٹرک گاڑیوں کی تیاری تقریباایک سال میں مکمل کرلی۔
این آئی او کے ذرائع نے بتایا کہ ملک بھر میں میں کل 900 سے زیادہ این آئی اوبیٹری سویپنگ اسٹیشنز اور 7ہزار سے زیادہ چارجنگ پائلز بنائے گئے ہیں، جس سے ڈرائیورزکی پریشانی میں کافی حد تک کمی آئی ہے۔کمپنی کے شریک بانی اور صدر چھن لی ہونگ نے بتایا کہ چین کا یہ کاربرانڈ ناروے کی مارکیٹ میں داخل ہو گیا ہے اور اسی سال جرمنی، نیدرلینڈ، سویڈن اور ڈنمارک کی مارکیٹوں میں خدمات کی فراہمی شروع کر دے گا۔