سکھر (نمائندہ جسارت) جماعت اسلامی گاڑھو مقام کی جانب سے ایک افطار ڈنر کا ایڈووکیٹ علی اصغر پہوڑ کی میزبانی میں اہتمام کیا گیا جس کے مہمان خصوصی امیر جماعت اسلامی ضلع شکارپور مولانا عبدالرحمان منگریو تھے جبکہ ضلع کونسل کے سابق رکن رحمت اللہ خان ،محمد موسیٰ خان پہوڑ، حافظ نیاز احمد بھٹی ،ڈاکٹر غلام رسول پہوڑ میر واحد بخش پہوڑ، عبدالرحیم پہوڑ، استادمحمداسماعیل پہوڑ، جام خان بنگلانی، میر ولی اللہ پہوڑ، عبدالنبی خان پہوڑ، رحیم لاڑک، سمیت دیگر لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ مولانا عبدالرحمان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ رمضان المبارک کا مہینہ مسلمانوں کے لیے خاص مہینہ ہے جس میں نیکی کرنے کا اجر بھی زیادہ ہے، رمضان المبارک میں ہی پاکستان کی آزادی جیسی کامیابیاں ملی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ روزہ انسانوں کی تربیت کرتا ہے رمضان المبارک میں بیماروں کے لیے بہت سی شفاء ہے ہمیں اللہ کو راضی کرنے کے لیے رمضان سے فائدہ اٹھانا ہے جس میں دنیا و آخرت سنت کی بہتری ہے۔