وزیراعظم چارٹرڈ جہاز سے سعودی عرب نہیں جارہے، مریم اورنگزیب

320

اسلام آباد (آن لائن) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ وزیراعظم کسی چارٹرڈ جہاز پر نہیں جارہے، کمرشل پرواز اور ذاتی خرچ پر سعودی عرب جارہے ہیں، فیک نیوز آپ کی پہچان اور جھوٹ طرہ امیتاز ہے، سچائی اور پی ٹی آئی 2 متضاد چیزیں ہیںایک سابق وزیر اطلاعات کو صحافیوں کیخلاف ایسا بے ہودہ بیان دیتے ہوئے شرم آنی چاہیے، فواد چودھری کے ٹوئٹ کے جواب میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ ایک سابق وزیر اطلاعات کو صحافیوں کیخلاف ایسا بے ہودہ بیان دیتے ہوئے شرم آنی چاہیے، وزیر اطلاعات نے کہا کہ ٹوئٹ کرنے سے پہلے یہ تو جان لیتے کہ کوئی صحافی سرکاری خرچ پر نہیں جارہا۔ میڈیا نے چونکہ احسان کیا تھا، عمران صاحب نے 4 سال اپنے شر سے میڈیا کو اس کا خوب بدلہ دیا۔ اقتدار میں تھے تو چینل، پروگرام اور کالم بند کراتے تھے، صحافیوں کی پسلیاں توڑتے تھے، اقتدار سے رسوا ہوکر نکلنے کے بعد اب الزامات کی گولیاں چلارہے ہیں، صحافیوں کو کبھی سازش میں ملوث کرتے ہیں تو کبھی دوروں کے جھوٹے ٹوئٹ چلاتے ہیں جو 4 سال میں عوام کا آٹا، چینی، دوائی، روزگار، معیشت، بجلی، تیل گیس سب کچھ کھاگئے، انہیں صحافیوں کے کھانوں پر تکلیف ہو رہی ہے۔