حمزہ شہباز نے حلف برداری کیلیے دوبارہ عدالت سے رجوع کرلیا

151

لاہور (نمائندہ جسارت) وزارت اعلیٰ کا حلف نہ لینے کے معاملے پر حمزہ شہباز نے لاہور ہائیکورٹ میں نئی درخواست دائر کردی ۔حمزہ شہباز کی جانب سے دائر کی گئی نئی درخواست میں وفاقی اور پنجاب حکومت کو فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ لاہور ہائیکورٹ نے صدر پاکستان کو حلف کے لیے نمائندہ مقرر کرنے کی ہدایت کی تھی،تاہم عدالتی احکامات پر عملدرآمد نہیں کیا جا رہا۔حمزہ شہباز نے درخواست میں استدعا کی ہے کہ عدالت کے حکم پر عملدرآمد کے لیے احکامات جاری کیے جائیں۔علاوہ ازیں لاہور کی سیشن عدالت نے ا سپیکرپنجاب اسمبلی پرویز الٰہی کی حمزہ شہباز و دیگر کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست پر پولیس کو 29 اپریل تک جواب جمع کرانے کا حکم دے دیا۔ واضح رہے کہ اندراج مقدمہ کی درخواست لیگی ایم پی ایز، 200 نامعلوم افراد کے خلاف دائر ہے۔