اسلام آباد:حکومت نے مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کو پاسپورٹ جاری کردیا گیا ہے، جس کے بعد وہ کسی بھی وقت پاکستان پہنچ سکتے ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق حکومت کی جانب سے نواز شریف کوجاری کردہ پاسپورٹ کی معیاد 10سال کے لیے ہے، یہ پاسپورٹ ڈپلومیٹک نہیں ہے بلکہ عام پاسپورٹ ہے۔
واضح رہے کہ نواز شریف کا پاسپورٹ زائد المعیاد ہوگیا تھا اور پی ٹی آئی حکومت نے پاسپورٹ کی تجدید کا عمل روک دیا تھا۔