ایس ایس پی سکھر کی بہتر حکمت عملی سے ٹریفک کا مسئلہ حل ہوا ، جاوید میمن

201

سکھر (نمائندہ جسارت)سکھر اسمال ٹریڈرز کے صدر حاجی محمد جاوید میمن نے کہا ہے کہ ایس ایس پی سکھر سنگھار ملک کی بہتر حکمت عملی اور مؤثر ٹریفک پلان کی بدولت تاجروں اور شہریوں کا دیرینہ ٹریفک جام کا مسئلہ حل ہوا، رمضان المبارک اور عید کی خریداری کیلیے آنیوالے شہری پر سکون ماحول میں تجارتی مراکز کا رخ کر رہے ہیں جس سے تجارتی سرگرمیوں کو فروغ بھی فروغ حاصل ہوا ہے۔ ایس ایس پی سکھر کے ٹریفک پلان کے احسن اقدامات پر تاجر برادری انہیں خراج تحسین پیش کرتی ہے اور سکھر شہر کی بہتری کیلیے جو بھی اقدامات اٹھائے جائیں گے تاجر برادری ان کے شانہ بشانہ رہ کر ہر ممکن تعاون کریگی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے تاجر سیکرٹریٹ گولڈ سینٹر صرافہ بازار میں مختلف تجارتی مراکز سے آنے والے تاجروں کے وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر حاجی غلام شبیر بھٹو، حاجی عبدالستار راجپوت، رئیس قریشی، عبدالقادر شیوانی،شکیل قریشی، بابو فاروقی، محمد منیر میمن، محمد کاشف شمسی،عبدالباری انصاری، لالہ محب، اعظم خان، ڈاکٹر سعید اعوان،طارق علی میرانی، احسان بندھانی، محمد رضوان قادری، امداد جھنڈیر، محبوب صدیقی، ایاز علی ابڑو، محمد عامر سجاد،ذاکر خان، صداقت خان، فخر الدین عباسی، محمد اقبال، جاوید کھوسو، معراج وارثی و دیگر بھی موجود تھے۔ حاجی محمد جاوید میمن و دیگر رہنمائوں کا کہنا تھا کہ ماضی میں جو بھی افسران آئے ٹریفک جام کے مسائل کے حل کیلیے صرف اجلاس اور بیانات کی حد تک ہی محدود رہے جس کے باعث شہر میں ٹریفک جام کامسئلہ ایک ناسور کی شکل اختیار کرتا چلا گیاشہریوں کا پیدل چلنا بھی دشوار ہوگیا تھا گھنٹوں ٹریفک میں پھنسے رہنے کے باعث حادثات اور جھگڑے ہونا بھی روز کا معمول بن چکے تھے ان حالات میں ایس ایس پی سکھر سنگھار ملک نے خصوصی دلچسپی لیتے ہوئے تاجروں اور شہریوں کے دیرینہ مسئلہ ٹریفک جام کے مسائل کے حل کیلیے ایک مربوط حکمت عملی اپناتے ہوئے موثر ٹریفک پلان متعارف کرایا جس سے ٹریفک جام کے عذاب سے شہریوں کو نجات حاصل ہوئی ۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم امید کرتے ہیں کہ ماہ رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں جو ٹریفک پلان ترتیب دیا گیا ہے اسے مستقل طور پر قائم رکھ کر شہریوں کی پریشانیوں کو ہمیشہ کیلیے خاتمہ کیا جائے گا جس میں تاجر برادری کابھی بھرپور تعاون جاری رہے گا۔