استنبول(جسارت نیوز):ویرونیکا کدرمتووا اور ایناستاسیا پوتاپوا نے جیت کا سلسلہ برقرار رکھتے ہوئے استنبول ٹینس چیمپئن شپ کے فائنل میں جگہ بنا لی۔ ڈبلیو ٹی اے کے زیر اہتمام ٹینس چیمپئن شپ کے دلچسپ مقابلے ترکی کے شہر استنبول میں جاری ہیں، سنگلز ایونٹ کے پہلے سیمی فائنل میں روس کی ویرونیکا کدرمتووا نے سیکنڈ سیڈ رومانیہ کی سورانا کرسٹیا کوا سٹریٹ سیٹس میں 3۔6 اور 3۔6 سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا لی۔