اسلام آباد (صباح نیوز) تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل اور سابق وفاقی وزیر برائے ترقی، منصوبہ بندی وخصوصی اقدامات اسد عمر نے کہا ہے کہ شہباز شریف نے کہا تھا کہ اگر ثبوت ہوں غیر ملکی مداخلت کے تو وہ عمران خان کے ساتھ کھڑے ہوں گے۔ اب ایک نہیں دو مرتبہ قومی سلامتی کمیٹی تصدیق کر چکی ہے کہ بیرونی مداخلت ہوئی ۔خان نے تو ساتھ کھڑا نہیں ہونے دینا، میاں صاحب کرسی چھوڑو اور الیکشن کال کرو۔ ان خیالات کااظہار اسد عمر نے اتوار کے روز ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں کیا۔ جبکہ ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا ہے کہ عمران خان کے سیاسی دبائو کی وجہ سے کچھ چورن فروغ اپنا دماغی توازن کھو بیٹھے ہیں اور خبطی ہو گئے ہیں ابھی جب کمیشن بنے گا اور معلومات سامنے آئیں گی کہ کون ،کون سے نام نہاد تجزیہ کار امریکی سفارتخانے میں دوزانو رہے اور اس سازش میں مکمل شراکت دار تھے تو اور کانپیں ٹانگیں گی۔