چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ سے درخواست

96

چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ سے درخواست ہے کہ جس طرح وفاقی محتسب اعلیٰ اور صوبائی محتسب اعلیٰ میں نے سابق حکومت نے لاکھوں درخواستوں کو نمٹانے، عوام کی فوری داد رسی کے لیے 60 دن کے اندر فیصلے کرنے کے اقدامات کیے ہیں جس کے نتیجے میں 50 ہزار سے زائد افراد کو سالانہ ریلیف مل رہا ہے۔ آپ سے بھی گزارش کی جاتی ہے کہ لیبر عدالتوں پر بھی نظرکرم کریں۔ بحیثیت چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ آپ کے اقدامات قابل تعریف ہیں مگر لیبر عدالتوں کو بھی 60 دن میں فیصلے کرنے کے احکامات دیے جائیں تاکہ ہزاروں مزدوروں کے مسائل جلد حل ہوں۔ جس طرح ہائیکورٹ کے اندر ایک شعبہ MIT ہے جہاں لوگ اپنی درخواستیں جمع کرا سکتے ہیں۔ دوسری بات لیبر عدالت نمبر 1 اور 2 گزشتہ 1 سال سے خالی ہے اور عدالتیں بھوت بنگلے کا منظر پیش کررہی ہیں۔ اس طرح کے اقدامات سے سرمایہ دار، صنعت کار سپریم کورٹ کے مہنگے وکیل بھی نہیں کرسکیں گے جو مزدوروں کے کئی قیمتی سال ضائع کراتے ہیں جن کا آخرت میں انہیں جواب بھی دینا ہے۔ اس اقدام سے مزدوروں کو فوری انصاف ملے گا۔