امید ہے شہباز شریف شو بازیوں کے بجائے عملی اقدامات کریں گے، رہنما پی ٹی آئی

429

راولپنڈی:  تحریک انصاف کے رہنما و سابق صوبائی وزیر  فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ امید ہے شہباز شریف شو بازیوں کے بجائے عملی اقدامات کریں گے۔

شہباز شریف کے کوٹ لکھپت جیل کے دورہ پر فیاض الحسن چوہان نے ردِ عمل دیتے ہوئے کہا کہ چالیس سال اقتدار میں رہنے کے باوجود جیل ملازمین اور قیدیوں کا خیال نہیں آیا۔

انہوں نے کہا کہ شکر ہے اب جیل کاٹنے کے بعد ملازمین اور قیدیوں کی فلاح و بہبود کا خیال آگیا، جیل ملازمین اور قیدیوں کی بہتری کے لیے عثمان بزدار اور میرے اقدامات تا قیامت یاد رکھیں جائیں گے۔