لاہور: وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ سابق وزیر اعظم عمران خان اپنی ناکام سیاست کو زندہ رکھنے کے لیے پاکستان کے مفادات سے کھیل رہے ہیں، عمران خان نے خلیجی ممالک کو بھی ناراض کردیا جبکہ خلیجی ممالک کا ہمیں ہمیشہ تعاون رہا۔
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی نے کہاکہ ہم نے امریکا سے ٹیکنالوجی بھی لینی ہے اور اسکالرز کو پڑھانا بھی ہے، امریکا بڑی تجارتی منڈی جسے چین بھی ناراض نہیں کرتا۔
احسن اقبال نے کہا کہ قومی سلامتی کمیٹی(این ایس سی)نے دو بار کسی غیر ملکی سازش کے امکان کو مسترد کیا جبکہ عمران خان اپنی سیاست کو زندہ رکھنے کے لیے قومی مفادات سے کھیل رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اگر پاکستان ایک مضبوط ملک بننا چاہتا ہے تو ہمیں مضبوط معیشت کی ضرورت ہے اور یہ یہ تب ہی ہو سکتا ہے جب ہم خود کو عالمی معیشت کے ساتھ ہم آہنگ کریں۔
احسن اقبال نے کہا کہ چین کو مہنگے قرضوں کا کہہ کر ناراض کیا گیا، عمران خان کے دل میں چورہیں اسی لیے فارن فنڈنگ کیس رکوانا چاہتے ہیں جبکہ عمران خان نے سی پیک کے منصوبے کو تار تار کرکے رکھ دیا، چین کی سرمایہ کاری اور تعاون کے بغیر ہم تیز معاشی ترقی نہیں کرسکتے۔
ان کا کہنا تھا کہ غیر ملکی سربراہوں کے تحفے بازاروں میں بیچنے سے پاکستان کا کیا امیج رہ گیا، آپ نے قوم کی عزت سمیت ہر چیز کو بازاری بنادیا اورکہتے ہیں میرا تحفہ میری مرضی ، کسی سیاستدان نیاقتدار کھونیکے بعد ایسی بچگانہ حرکتیں نہیں کیں۔وفاقی وزیرکا کہنا تھا کہ پاکستان کومضبوط بننا ہے توپہلی شرط مضبوط معیشت ہے، ہمیں پاکستان کو کیوبا بنانا ہے نہ شمالی کوریا، چین کویہ کہہ کرناراض کیاگیا کہ اس نے مہنگے قرضے دیے ہیں، چین سے تعلقات میں سرد مہری پیدا کر دی گئی، یورپی یونین کو جلسے میں للکارنا شروع کر دیا، ہمیں امریکاکی تجارتی منڈیوں تک بھی جانا ہے۔