جماعت اسلامی کے تحت  130 بچوں کی اجتماعی روزہ کشائی

897

کراچی: جماعت اسلامی کے تحت 130 بچوں کی اجتماعی روزہ کشائی کی تقریب گلستان جوہر بلاک 13 کے چیپل پارک میں منعقد کی گئی۔

130 بچوں کی اجتماعی روزہ کشائی کی تقریب میں بچوں کی حوصلہ افزائی کے لئے انعامات دیئے گئے اور ہار پہنائے گئے۔

تقریب کے دوران بچوں کی حوصلہ افزائی کے لئے انعامات دیئے گئے جس میں بچوں کے لئے گیمز، بسکٹ باکس، مارکرز، ٹیپ بال، کارڈز، کتابچے، میگزین، گفٹ بیگ اور دیگر اشیاء شامل تھیں جبکہ بچیوں کے لئے ہیئر بیڈ، ہیئر کلپ، گیمز، مارکرز، بسکٹ باکس، کارڈز، کتابچے، میگزین، گفٹ بیگ اور دیگر اشیاء شامل تھیں اور تمام بچوں کو ہار پہنائے گئے۔

تقریب سے طاہر زیدی صاحب (ناظم علاقہ فیصل کینٹ) نے خصوصی خطاب کیاجبکہ وائس چیئرمین فیصل کینٹ بلال میر  اور دیگر سماجی شخصیات نے بھی پروگرام میں شرکت کی۔

پروگرام میں فیملیز کیساتھ لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی، ناظم علاقہ طاہر زیدی صاحب نے منتظمین کو کامیاب پروگرام منعقد کرنے پر کشف قیصر، حسان بختیار اور افضال احمد کو مبارکباد پیش کی اور دعائیہ کلمات سے تقریب کا اختتام کیا۔