بلاول زرداری کا پولیو کیس رپورٹ ہونے پر اظہار تشویش

447

اسلام آباد (آن لائن) پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری نے پاکستان میں 15 ماہ کے بعد پہلا پولیو کیس رپورٹ ہونے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ پی پی پی چیئرمین نے زور دیا ہے کہ مذکورہ پولیو کیس کی وجوہات کا جائزہ لیا جائے، اور انسدادِ پولیو کے لیے حکمت عملی کو از سرِ نو مرتب کیا جائے۔ بلاول زرداری نے کہا کہ پوری قوم پولیو کے خاتمے کے لیے پرعزم ہے اور پولیو ورکرز کی کاوشیں و قربانیاں رائیگاں جانے نہیں دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پولیو کی روک تھام کے لیے ہر پاکستانی کو اپنا مثبت کردار ادا کرنا ہوگا۔ پی پی پی چیئرمین نے کہا کہ پولیو سے پاک پاکستان خواب تھا اور وہ دن دور نہیں جب یہ شرمندہ تعبیر ہوگا۔