واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکہ نے بحرالکاہل میں چینی فوجی اڈے کے قیام کے بارے میں خبردار کردیا۔ واشنگٹن حکومت کا یہ بیان چین اور جزائر سلیمان کے مابین حال ہی میں طے ہونے والے ایک سکیورٹی معاہدے کے بعد سامنے آیا ہے۔ بائیڈن انتظامیہ کے مطابق اس معاہدے کے امریکا اور اس کے اتحادیوں کی علاقائی سلامتی پر سنگین اثرات مرتب ہوں گے اور فوجی اڈا قائم کیے جانے پر امریکاسخت ردعمل ظاہر کرے گا۔ ابحیرہ جنوبی چین میں بیجنگ کی توسیع پر کڑی نظر ہے۔ادھر جزائر سلیمان کی حکومت نے کہا ہے کہ فوجی اڈے کے قیام کا کوئی منصوبہ نہیں ہے۔