ٹھٹھہ(نمائندہ جسارت) ایس ایس پی ٹھٹھہ عدیل حسین چانڈیو کے سخت احکامات پر پولیس کی دبنگ کارروائیوں میں مسلسل اضافہ ہوگیا ہے ایس ایچ او و سب انسپکٹر مکلی تھانہ فرحان الدین شیخ اور اے ایس آئی نجم الدین بلوچ نے بمع اسٹاف کے دوران گشت خفیہ اطلاع ملنے پر جنگ شاہی روڈ گلمنڈہ چوک کے قریب دبنگ کارروائی کرکے مکلی اور ٹھٹھہ میں سنگین قسم کی وارداتوں میں ملوث گینگ بسٹ کرکے تین ایکٹیو کرمنلز نظیر جاکھرو محبوب جاکھرو پیر بخش جاکھرو کو گرفتارکر کے انکے قبضے سے چھینی گئی ایک سی ڈی موٹر سائیکل ماڈل 2020 اور دو موبائل فونز اور جرائم میں استعمال کی گئی ایک پسٹل برآمد کرکے ملزمان کے خلاف مکلی تھانے میں الگ الگ مقدمات درج کرلئے گئے ہیں پولیس کی روزمرہ بہترین کارکردگی پر ٹھٹھہ ضلع کے عوام نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ایس ایس پی ٹھٹھہ عدیل حسین چانڈیو سب انسپکٹر و ایس ایچ او مکلی تھانہ فرحان الدین شیخ اے ایس آئی نجم الدین بلوچ اور پوری پولیس پارٹی کو مبارکباد پیش کی ہے۔