سکھر :مسیحی افرادکا ایک شخص کے اغوا اور ملزمان کی عدم گرفتاری پر احتجاج

73

سکھر (نمائندہ جسارت)مسیحی برادری کی جانب سے برادری کے ایک شخص کا مبینہ اغوا اور ملزمان کی عدم گرفتاری کے خلاف پریس کلب پر احتجاج، احتجاج میں مسیحی برادری کی خواتین بے بھی شرکت کی۔مظاہرین کا کہنا تھا کہ آفتاب گل کو گزشتہ روز لین دین کے تنازع پر سیشن کورٹ کے باہر سے اسلحہ کے زور پر اغوا کیا گیا ہے، پولیس نے بروقت اطلاع اور ملزمان کی نشاندہی کے باوجود بازیابی کے لیے اقدامات نہیں کیے۔ ایس ایس پی،ڈی آئی جی سے اپیل کرتے ہیں مغوی کو بازیاب کراکے ملزمان کو گرفتار کیا جائے۔