اسلام آباد(آئی این پی )پی ٹی آئی رہنما شہبازگِل کا کہنا ہے کہ غیر ملکی مراسلہ شاہ محمود قریشی اور عمران خان سے چھپایا گیا تھا،ایک محب وطن افسر کی خفیہ اطلاع پر شاہ محمود نے مراسلہ عمران خان تک پہنچایا۔ہفتے کی صبح ایک ٹوئٹ میں شہباز گل نے کہا کہ پھرایک محب وطن افسر کی خفیہ اطلاع پر شاہ صاحب نے مراسلہ حاصل کیا اورعمران خان تک پہنچایا، پھر مشورہ دیا گیا خان صاحب چپ کر جائیں ابھی اس پر بات نہ کریں۔شہباز گل نے کہا کہ عمران خان کو مشورہ دیا گیا ابھی چپ کر جائیں، خان صاحب ابھی اس پر بات نہ کریں، بار بار کہا گیا مراسلے کا ذکر نہ کریں۔