تمہیں امریکا نہیں بلاول ہاؤس نے اقتدار سے نکالا‘ ترجمان پی پی

136

اسلام آباد ( نمائندہ جسارت)پاکستان پیپلزپارٹی کے ترجمان فیصل کریم کنڈی نے عمران خان کی پریس کانفرنس پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمہیں امریکا نے نہیں بلاول ہاؤس نے اقتدار سے نکالا ہے پیپلزپارٹی کی قیادت اور کارکنوں نے آمروں کو شکست دی تھی تم تو کٹھ پتلی تھے، انہوں نے کہا جس شخص کی بزدلی کی وجہ سے مودی کو حوصلہ ملا انہیں کسی کو دھمکی دینے کی کیا ضرورت تھی، فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ عمران خان کا اقتدار عوام کیلئے عذاب بن گیا تھا۔ فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ عمران نیازی نے پارلیمان کو بے آبرو اور جمہوریت پر زخم لگائے تو جمہوری سیاست کے امام آصف علی زرداری نے جمہوری انداز میں عمران خان کو گھر بھیج دیا۔