بلوچستان میں پانی کے مسئلے کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا، شہباز شریف

518

 کوئٹہ: وزیرِاعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ بلوچستان کے پانی کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا، ہم سب کو مل کر بلوچستان کی ترقی یقینی بنانی ہے، وہ اپنے یرِ صدارت بلوچستان سے تعلق رکھنے والے اراکانِ پارلیمنٹ اجلاس میں گفتگو کر رہے تھے ،اجلاس میں وفاقی وزرا احسن اقبال، مولانا اسد محمود، مولانا واسع، نوابزادہ شاہزین بگٹی، اسرار ترین، قائم مقام گورنر بلوچستان جان محمد جمالی، وزیرِ اعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بازنجو صوبائی وزرا و ارکانِ صوبائی اسمبلی کی بڑی تعداد شریک ہوئے۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا کہ اپنے وعدے کے مطابق حکومت بننے کے دوہفتوں کے دوران ہی آپکی خدمت میں حاضر ہوا ہوں، اللہ تعالی نے بلوچستان کو بے حساب قدرتی وسائل ہے نوازا ہے انہوں نے کہا کہ ہمیں ماضی کی غلطیوں سے سیکھنا ہے. بلوچستان کے وسائل پر پہلا حق بلوچستان کی عوام کا ہے شہباز شریف نے کہاکہ جب پنجاب میں ہماری حکومت تھی تو ہم نے این ایف سی میں بلوچستان کیلئے 11 ارب پنجاب کے حصے میں سے دیا،ایک ملک ایک کنبے کی طرح ہوتا ہے. تمام صوبوں میں ترقی کی رفتار یکساں ہونی چاہئیے۔

وزیرِ اعظم نے کہا کہ تاریخ گواہ ہے، بلوچستان کے لوگوں کی ملک کیلئے عظیم قربانیاں ہیں بلوچستان کے پانی کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا انہوں نے کہا کہ اللہ تعالی نے ہمیں یہ ملک محنت کرنے کیلئے دیا ہے بلوچستان کی ترقی کیلئے مجھے آپکا سب کا تعاون بھی درکار ہے. ہم سب کو مل کر بلوچستان کی ترقی یقینی بنانی ہے۔