اسلام آباد:وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ خان نے کہا ہے کہ سرحد پار سے دہشتگرد کارروائی کی پرزور مذمت کرتے ہیں ایسے واقعات ناقابل قبول ہیں،روک تھام کیلئے فوری اقدامات لینے کی ضرورت ہے۔
ان خیالات کااظہار رانا ثناء اللہ خان نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں کیا، وطن کی خاطرجان دینے والے سکیورٹی اہلکاروں کوسلام اورخراج عقیدت پیش کرتا ہوں،اہلخانہ سے تعزیت کرتے ہیں۔
شہید ہونے والے حوالدار تیمور، نائیک شعیب اور سپاہی ثاقب نوازکے اہل خانہ سے تعزیت کرتے ہیں۔
وطن کی حفاظت کی خاطر کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے۔
— PMLN Digital (@PMLNDigital) April 23, 2022
وطن کی حفاظت کی خاطرکسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے۔