عدالتی تاریخ میں اسلام آباد ہائی کورٹ کا غیر معمولی اقدام

283

اسلام آباد (آن لائن) ملکی عدالتی تاریخ میں اسلام آباد ہائی کورٹ کا غیر معمولی اقدام چیف جسٹس اطہر من اللہ کی کورٹ میں عدالتی کارروائی کی لائیو اسٹریمنگ کا فیصلہ عدالت کے آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ نے چیف جسٹس کی کورٹ میں سسٹم نصب کر دیاٹرائل کے طور پر آج سے عدالتی کارروائی کو محدود پیمانے پر براہ راست دکھایا جائے گاٹرائل کی کامیابی کے بعد ویب سائٹ پر کوئی بھی لائیو عدالتی کارروائی دیکھ سکے گا اس حوالے سے چیف جسٹس نے لائیو اسٹریمنگ پر ہائی کورٹ رپورٹرز سے تجاویز طلب کرتے ہوئے اسلام آباد ہائی کورٹ جرنلسٹس ایسوسی ایشن کو معاونت کی ہدایات کی ہے ٹرائل کے دوران کورٹ رپورٹرز کی تجاویز کو دیکھ کر اصول و ضوابط طے کیے جائیں گے۔