لاہور (آن لائن) لاہور ہائیکورٹ میں مریم نواز کی عمرے کی ادائیگی کے لیے پاسپورٹ واپس لینے کی درخواست دوبارہ سماعت کے لیے مقرر کر دی گئی ہے لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی پر مشتمل 2 رکنی بینچ 25 اپریل کو درخواست پر سماعت کرے گا۔ جسٹس سید شہباز رضوی نے مریم نواز کی درخواست پر سماعت سے معذرت کی تھی۔ عدالت نے درخواست گزار کی ضمانت منظور کر رکھی ہے۔ درخواست میں مﺅقف اپنایا گیا ہے کہ درخواست گزار عدالتی حکم پر پاسپورٹ ہائیکورٹ میںسرنڈر کر رکھا ہے۔ مریم نواز عمرے کی ادائیگی کے لیے 27 اپریل کو سعودی عرب جانا چاہتی ہیں پاسپورٹ سرنڈر ہونے کی وجہ سے عمرے کی ادائیگی نہیں ہو سکتی ، عدالت سے استدعا ہے کہ عمرے کی ادائیگی کیلئے جانے کی اجازت د ی جائے اور عمرے کی ادائیگی کیلئے پاسپورٹ مریم نواز کے حوالے کرنے کا حکم دیا جائے لاہور ہائیکورٹ نے چودھری شوگر ملز کیس میں مریم نواز کو ضمانت دیتے ہوئے پاسپورٹ سرنڈر کرنے کا حکم دیا تھا۔