سکھر ،الخدمت فائونڈیشن کے تحت متاثرین دادو میں امداد تقسیم

293

سکھر ( نمائندہ جسارت)الخدمت فاؤنڈیشن سندھ کی ٹیم نے دادو کی تحصیل میہڑ کے گاؤں فیض محمد چانڈیو میں میں آتشزدگی کے افسوس ناک واقعہ کے متاثرین کی امداد کے لیے راشن اور خیمے تقسیم کیے، جہاں آگ کی لپیٹ میں آکر جھلس کر 9 قیمتی انسانی جانوں سمیت 145 گھر 160 جانور پرندے اور قیمتی اشیا سمیت ہر چیز جل کر خاکستر ہو گئے تھے،رہنما الخدمت فاونڈیشن سندھ اور پاکستان ریلوے پریم یونین سی بی اے کے مرکزی سیکرٹری جنرل خیر محمد تنیو سمیت الخدمت فاؤنڈیشن سندھ کے رضاکار ساتھیوں نے متاثرین خاندانوں سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ گاؤں کا منظر کسی قیامت سے کم نہیں ، الخدمت فائونڈیشن سندھ کی ٹیم نے کہا متاثرین سے دلی ہمدردی اور افسوس کرتے ہیں جانی ومالی نقصانات پر دل بے حد غمگین اور دکھی ہے ،متاثرین کے امداد کے لیے ہر ممکن کوشاں رہیں گے،انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالی جاں بحق ہونے والوں کو اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صدمہ برداشت کرنے کی ہمت دے آمین ۔