سکھر (نمائندہ جسارت) صارفین کے ساتھ زیادتی برداشت نہیں، سی ای او سیپکوکا ایکشن ،ماہ صیام میں بلاجواز بجلی بند رکھنے پر ایکسیئن اور ایس ڈی او روہڑی معطل ،ماہ صیام میں بلاتعطل بجلی کی فراہمی جاری رکھی جائے ،افسران کو ہدایات۔ روہڑی شہر میں ماہ صیام کے دوران بلاجواز بجلی کی بند رکھنے کی عوامی شکایات کاچیف ایگزیکٹو آفیسر سیپکو سعید احمد ڈوائچ نے نوٹس لے لیا ہے اور ایکشن لیتے ہوئے ایکسیئن روہڑی عرفان شیخ اور ایس ڈی او روہڑی فہیم احمد بلوچ کو معطل کردیاہے اور سیپکو افسران کو ہدایات جاری کردی ہیں کہ ماہ صیام میں بجلی کی بلاجواز بندش برداشت نہیں کی جائے گی اور عوامی شکایات پر فوری ایکشن لیا جائے گا صارفین کے ساتھ کسی طور قبول نہیں ہوگی۔