ڈی سی ٹھٹھہ کے بھتیجے کی لوٹ مار،شہری پریشان

225

ٹھٹھہ(نمائندہ جسارت)ڈپٹی کمشنر آفس میں ڈپٹی کمشنر ٹھٹھہ کے بھتیجے شعیب قادری جس کو ڈی سی نے کچے ملازم کو طور پر اسلحہ برانچ کا انچارج بنا دیا ہے اور اس شخص کو کوئی آڈر بھی جاری نہیں کیا گیا ہے اس شخص نے پکے ملازمین کو آفس سے باہر کرکے انچارج کی سیٹ سنبھال لی ہے اور ہر اسلحہ لائسنس پر بیس ہزار روپے رشوت طلب کررہا ہے اس کی اس حرکت میں ڈپٹی کمشنر ٹھٹھہ کی مکمل حمایت حاصل ہے اور دلچسپ صورتحال یہ ہے کہ شعیب قادری پیسے لینے کے بعد لوگوں کو آفس کے چکر لگواتا ہے دور درازسے آئے ہوئے لوگ سخت پریشان ہوتے ہیں مقامی لوگوں نے کمشنر حیدرآباد سے درخواست کی ہے کہ ایک کچے غیرمقامی ملازم کو فوری طور پر ہٹا کر چارج حقدار کو دلایا جائے۔