بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام مکمل طور پر بحال کردیا ہے، شازیہ مری

1700
اسلام آباد: وفاقی وزیر تخفیف غربت شازیہ مری پریس کانفرنس کررہی ہیں
اسلام آباد: وفاقی وزیر تخفیف غربت شازیہ مری پریس کانفرنس کررہی ہیں

ٓٓاسلام آباد (آن لائن) بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی چیئرپرسن شازیہ مری نے کہا ہے کہ احساس پروگرام کا نام ختم کرکے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کو مکمل طور پر بحال کردیا ہے، سابقہ دور میں جاری کیے جانے والے کسی بھی پروگرام کو بند نہیں کیا گیا ہے، پاسپورٹ اور ارجنٹ شناختی کارڈ کی بنیاد پر نکالے جانے والے مستحقین کو دوبارہ شامل کرنے کے لیے اقدامات کیے جائیں گے۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بی آئی ایس پی کی چیرپرسن شازیہ مری نے کہاکہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کا آغاز 2008ءمیںہوا اور آج بہت مضبوط پروگرام بن چکا ہے۔ انہوں نے کہاکہ اس پروگرام کو ختم کرنے کی بہت زیادہ کوششیں کی گئی مگر کامیاب نہ ہوسکی ، آج ملک کے اندر ملک میں غربت کی شرح میں جو اضافہ ہوا ہے اس وقت ضرورت ہے کہ اس پروگرام کا دائرہ بڑھایا جائے۔ انہوں نے کہاکہ 34ملین گھرانوں کا ڈیٹا موجود ہے اور کچھ فلٹرز لگا کر لوگوں کو اس پروگرام سے نکالنے کی کوشش کی گئی ، بیرون ممالک جانے والے افراد اور پاسپورٹ بنانے والے افراد کو فلٹر کے ذریعے نکالا گیا جو کہ بہت زیادہ تشویشناک ہیں میں نے ہدایت کی ہے کہ ا ن کی پروگرام میں شمولیت کے لیے اقدامات کیے جائیں ۔