اسلا م آباد(صباح نیوز)سابق وزیر داخلہ وسربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید احمد نے کہا کہ وہ جن طاقتوں سے غلطی سرزد ہوئی ہے اس کا ازالہ فوری اور شفاف انتخابات ہی ہیں ورنہ اسلام آباد کی کال جھاڑو پھیر دے گی اور کسی کے ہاتھ کچھ نہیں آئے گا ، ٹویٹر پر جاری بیان میں انہوں نے کہاکہ وہ آج سے اسٹاف کے بجائے خود ٹویٹ کیا کریں گے۔انہو ں نے کہاکہ مایوسی کفر ہے موت کے منہ سے بھی کامیابی کو حاصل کرنا ہے، سامراجی طاقتوںکو ہر قیمت پر شکست دینی ہے ہر جائز بات پر عمران خان کا ساتھ دینا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ غیر ملکی سامراجی ایجنڈا ہے کہ پاکستان کی عظیم افواج اور عوام میں غلط فہمی پیدا کی جائے اور اس لیے جتنی جلدی انتخابات کا اعلان کیا جائے اتنا ہی اچھا ہے ورنہ نہ رہے گی بین اور نہ بجے گی بانسری۔