کراچی(اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائیکورٹ نے پاک سر زمین پارٹی کے ممبر اور پی ایس 122 کے امیدوار عبد الحبیب کا قتل کے جرم سزا کے خلاف اپیل مسترد، عدالت نے دونوں ماں حاجرہ اور بیٹی شائنہ کی سزا موت کو عمر قید میں تبدیل کردیا۔عدالت نے شریک ملزم ہارون کی عمر قید کی سزا کالعدم قرار دیتے ہوئے کہاکہ ملزم ہارون اگر کسی اور کس میں ملوث نہیں ہے تو رہا کیا جائے،سرکاری وکیل کاکہناتھا کہ ماڈل کورٹ سینٹرل نے 27 جنوری 2020 کو ملزمہ ہاجرہ اور شائنہ کو سزا موت سنائی تھی،ٹرائل کورٹ نے دونوں ملزمان پر 10 لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا تھا،عدالت نے ملزم ہارون کو جرم ثابت ہونے پر عمر قید کی سزا سنائی تھی۔