لندن (آئی این پی )مسلم لیگ (ن)کے قائد اورسابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ سچ ہمیشہ سامنے آتا ہے، جو آ بھی رہا ہے، ابھی تو صرف 5 یا 10فیصد سچ باہر آیا ہے، مزید بھی سامنے آئے گا، کبھی نہیں سوچا تھا کہ پاکستان اس حال کو پہنچے گا، جس میں آج ہے، ملک میں لوگ بھوک سے مر رہے ہیں، لوگ بچوں کو پال نہیں سکتے،عمران خان نے ملکی معیشت زمین بوس کردی،اس نے پاکستان کا وہ حشر کیا ہے کہ اس کو تو عبرت کا نمونہ ہونا چاہیے، یہ کسی بات کو نہیں مانتا، نہ آئین، قانون اور نہ ہی پارلیمنٹ کو مانتا ہے،ڈاکٹر عارف علوی تم ملک کے صدر ہو، کیسے فرائض منصبی کی بجا آوری نہیں کروں گے؟ کیسے حلف نہیں لو گے؟ ، اگر غلط کاریاں کی ہے تو فارن فنڈنگ کا نتیجہ ان کے خلاف آنا چاہیے۔ جمعہ کولندن میں میڈیا سے گفتگو میں نواز شریف نے کہا کہ ریاست مدینہ کا نام لے کر عمران خان نے ظلم اور زیادتی کی۔