اسلام آباد(صباح نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے سپریم کورٹ سے مبینہ دھمکی آمیز مراسلے پر جوڈیشل کمیشن بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج ثابت ہوگیا کہ پاکستان میں سیاسی مداخلت ہوئی ہے، قومی سلامتی کمیٹی اعلامیے نے گزشتہ اعلامیے کی توثیق کی ہے۔سابق وزیر خارجہ نے کہا کہ اعلامیہ سے پھر ثابت ہوا کہ عمران خان حکومت کو بیرونی مداخلت سے ہٹایا گیا۔