اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل نے کہاہے کہ جس نے سازش کی آج وہ بتا رہا ہے سازش نہیں مداخلت ہوئی ہے۔
جمعہ کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں شہباز گل کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز نیشنل سیکیورٹی نے بھی کہہ دیا سازش نہیں مداخلت ہوئی ہے،
ان کا کہنا تھا کہ جس نے سازش کی آج وہ بتا رہا ہے سازش نہیں مداخلت ہوئی ہے اور کتنا مذاق اڑوانا ہے بھائی ؟شہباز گل نے کہا کہ آپ تو پہلے کہتے تھے یہ مراسلہ جھوٹا ہے ؟پھر کہا مراسلہ سچ ہے ،پھر کہا مداخلت ہوئی ہے سازش نہیں۔
شہباز گل کا مزید کہنا تھا کہ کیا آپ عوام کو اتنا بے وقوف سمجھتے ہیں؟ عوام سب جانتے ہیں کہ میر جعفر کون ہے؟۔