اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے سپریم کورٹ سے مبینہ دھمکی آمیز مراسلے پر جوڈیشل کمیشن بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔ ایک نجی ٹی وی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ آج ثابت ہوگیا کہ پاکستان میں سیاسی مداخلت ہوئی ہے۔
قومی سلامتی کمیٹی اعلامیے نے گزشتہ اعلامیے کی توثیق کی ہے۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ اب تحقیقات کون کرے گا، سپریم کورٹ سے جوڈیشل کمیشن بنانے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ سابق وزیر خارجہ نے کہا کہ اعلامیہ سے پھر ثابت ہوا کہ عمران خان حکومت کو بیرونی مداخلت سے ہٹایا گیا