اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت انتقام میں اندھے ہوگئی تھی اور انہوں نے نوازشریف اوراسحاق ڈار کے پاسپورٹ غلط طور پر روکا ہوا تھا۔جمعہ کو میڈیا سے گفتگو میں رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ پاسپورٹ نوازشریف اور اسحاق ڈار کا حق ہے۔
ان کے پاسپورٹ پی ٹی آئی حکومت نے غلط طور پر روکا ہوا تھا۔ ان کا کہنا تھاکہ یہ اپنے انتقام میں اندھے ہوگئے تھے، پاسپورٹ ہر پاکستانی کا حق ہے اس سے انکار نہیں کیا جاسکتا۔ خیال رہے کہ گزشتہ دنوں وزیراعظم شہباز شریف نے سابق وزیراعظم نوازشریف اور سابق وزیرخزانہ اسحاق ڈار کے پاسپورٹ کی تجدید کرنے کے احکامات جاری کیے تھے۔