بیجنگ: چینی نائب وزیر اعظم ہو چھون ہوا نے موسم بہار کی کاشتکاری کی تمام کوششوں اور ہموار زرعی رسد کو یقینی بنانے پر زور دیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن ہو نے چائنہ نیشنل ایگریکلچرل مینز آف پروڈکشن گروپ کارپوریشن کے معائنہ کے موقع پر کہی۔
ہو نے کمپنی پر زور دیا کہ وہ کیمیائی کھاد سمیت زرعی رسد کو محفوظ بنانے میں اپنی ذمہ داری ادا کریں ، قیمتوں کو مستحکم اور پیداوار، فروخت و نقل و حمل کو مربوط کریں۔ ہو نے کہا کہ کسانوں کے لئے مزید پیشہ ورانہ زرعی پیداواری خدمات فراہم کرنے کی کوششیں بھی کرنی چا ہئیں۔ انہوں نے مز ید کہا کہ رسد کی ہموار نقل و حمل کے لئے “گرین چینلز” کھولے جائیں اور زرعی ذخیرہ بارے کام کی ضمانت دی جائے۔