حمزہ شہباز کی حلف لینے سے متعلق درخواست پر فیصلہ چیلنج کرنے کا اعلان

289
spectacle

لاہور: ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نے حمزہ شہباز کی حلف لینے سے متعلق درخواست پر فیصلہ چیلنج کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا آئین کے تحت صدر اور گورنر کو ہدایات جاری نہیں کی جاسکتیں۔

ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نے حمزہ شہباز کی درخواست پر فیصلہ چیلنج کرنے کا اعلان کردیا اور کہا گورنر کو نوٹس ہی نہیں کیا گیا اور نہ ان کوسنا گیا۔

ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نے کہا کہ صدر کیس میں فریق نہیں تھے انہیں کیسے ہدایات جاری ہوسکتی ہیں، آئین کے تحت صدر اور گورنر کو ہدایات جاری نہیں کی جاسکتیں۔