اسلام آباد (نمائندہ جسارت) وفاقی وزیر آبی وسائل خورشید احمد شاہ نے وزارت آبی وسائل کی باقاعدہ ذمے داریاں سنبھال لیں۔ وزارت آمد پر سیکرٹری برائے وزارت آبی وسائل ڈاکٹر کاظم نیاز اور دیگر افسران نے ان کا خیر مقدم کیا،سیکرٹری آبی وسائل نے خورشید احمد شاہ کو وزارتی امور پرتفصیلی بریفنگ دی۔