مریم نواز کی پاسپورٹ واپسی کی درخواست دوبارہ سماعت کیلیے مقرر

115

لاہور (نمائندہ جسارت) لاہور ہائیکورٹ نے پاکستان مسلم لیگ(ن) کی نائب صدر مریم نواز کی عمرے کی ادائیگی کیلیے پاسپورٹ واپس لینے کی درخواست دوبارہ سماعت کیلیے مقرر کردی، جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ 25 اپریل کو سماعت کرے گا۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس سید شہباز رضوی کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے مریم نواز کی درخواست پر سماعت کی۔ بینچ کے سربراہ جسٹس شہباز رضوی نے باور کروایا کہ مناسب ہے کہ مریم نواز کی درخواست پر وہی بینچ سماعت کرے جس نے مریم نواز کی ضمانت منظور کی، جسٹس شہباز رضوی نے کارروائی کرتے ہوئے مریم نواز کی درخواست واپس چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کو ارسال کردی۔