بنوں:وزیر اعظم میاں محمد شہباز شریف نے شمالی وزیرستان کا دورہ کیا وزیر اعظم میاں محمد شہباز شریف نے دورے کے موقع پر عسکری حکام کے ساتھ ملاقات کی انہیں موجودہ صورتحال پر بریفنگ دی گئی
اس کے بعد ٹوچی جرگہ ہال میں اتمانزئی کے مشران کے ساتھ بڑا جرگہ کیا اتمانزئی کے مشران نے وزیر اعظم میاں محمد شہباز شریف کی شمالی وزیرستان آمد پر ان کا پرتپاک استقبال کیا مشران کی جانب سے وزیر اعظم میاں محمد شہباز شریف کو پختون روایت کے مطابق روایتی پگڑی بھی پہنائی گئی
اس موقع پر وفاقی وزرا رانا ثنا اللہ ,خواجہ آصف،مفتی عبدالشکور،وزیر اعظم کے مشیر امیر مقام ،ایم این اے محسن داوڑ، مسلم لیگ ن کے صوبائی رہنما ملک لیاقت علی وزیر و دیگر موجود تھے وزیر اعظم میاں محمد شہباز شریف نے شمالی وزیرستان کے اتمانزئی قبیلے کے مشران کا شکریہ ادا کیا وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف نے شمالی وزیرستان کیلئے ایک یونیورسٹی, کیڈٹ کالج ,موبائل ہسپتال,دانش سکول کا اعلان کیا
انہوں نے اتمانزئی کے منعقدہ جرگہ سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اتمانزئی مشران پر مشتمل ایک جرگہ اسلام آباد بلایا جائے گا باقی شمالی وزیرستان کے جو مسائل ہیں وہ اس پر تفصیلی گفتگو کریں گے مشران نے تمام اعلانات پر وزیر اعظم میاں محمد شہباز شریف کا شکریہ ادا کیا اور امید ظاہر کی کہ جلد از جلد وزیر اعظم میاں محمد شہباز شریف کے اعلانات کو عملی شکل دی جائے گی اس موقع پر مسلم لیگ ڈویژنل صدر زاہد منڈان بھی موجود تھے