فیصل آباد:امیرجماعت اسلامی سراج الحق کی اپیل پر ملک بھر کی طرح بروزجمعہ کوفیصل آباد میں بھی یوم یکجہتی فلسطین کے سلسلہ میں جماعت اسلامی کے کارکن نمازجمعہ کے بعد شہر بھر کی مرکزی مساجد کے باہر مسجد اقصیٰ پر اسرائیلی دہشت گردی، نمازیوں پر وحشیانہ تشدد کے خلاف احتجاجی مظاہرے کریں گے ۔
ذرائع کے مطابق پی پی 110میں ہونے والے مظاہرہ کی قیادت چوہدری محمدسلیم سرور،پی پی111غلام عباس خان ،پی پی 112راناعدنان خاں ،پی پی 113راناطہٰ خان ،پی پی 114 عبدالستاربیگا، پی پی 115 چوہدری محمدسلیم گجر،اجمل بدرایڈووکیٹ،پی پی 116 نعمان احسن ملک،پی پی 117 چوہدری عبدالغفور ،پی پی 106عابدعثمان،پی پی107 ڈاکٹربشیر صدیقی ، پی پی108 رانااکرام اللہ خان،پی پی109مظہرنعیم رندھاواکریں گے ۔اس موقع پر خطیب حضرات مسئلہ فلسطین اور قبلہ اول کی بازیابی کے لیے خطبہ جمعہ میں آواز بلند کریں گے۔